سانحہ ساہیوال میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ذیشان کی فیملی
سانحہ ساہیوال میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ذیشان کی فیملی

ذیشان کے اہلخانہ صدر مملکت سے ملاقات کیلئےاسلام آباد روانہ

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام، والدہ اور دیگر فیملی ممبران کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں ملاقات کے لیے بلوایا ہے۔

ذیشان کے اہل خانہ علی الصبح پولیس نگرانی میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ۔

ذیشان کے اہل خانہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے،ذیشان کے بھائی احتشام اور والدہ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بھی ملاقات متوقع ہے۔

اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل ذیشان کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف چاہیے تاکہ اُن کے بیٹے پر لگا لیبل اُتر سکے۔

ذیشان کے بھائی احتشام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقات کا پیغام پولیس نے پہنچایا ہے۔