ڈیفنس کے نجی بینک میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی بینک میں گزشتہ روز ہونے والی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈکیتی کا مقدمہ بینک کے آپریشن مینجرنوشاد حسین کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آرکے مطابق بینک میں چوری کی واردات سیکورٹی گارڈ منظوراحمد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کی، بینک سے 63 لاکھ 66 ہزار 88 روپے پاکستانی، یو ایس ڈالر957 اور پاؤنڈ 380 چوری کئے گئے، واردات کے بعد سیکورٹی گارڈ فرارہوگیا، منظور احمد کی رائفل بینک میں موجود ہے۔

ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے گیس کی مدد سے 31 لاکرز کو توڑا جب کہ گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے واردات سے قبل سیکورٹی الارم اور تمام کیمروں کے کنکشن منقطع کردئیے تھے۔