میچ کے دورن کھلاڑیوں میں کشیدگی کا منظر
میچ کے دورن کھلاڑیوں میں کشیدگی کا منظر

قطرکی فٹ بال ٹیم کو میچ جیتنے پر جوتے پڑ گئے

ایشین کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کے تماشائیوں نے اپنی ٹیم کو ہارتے دیکھ کر قطری ٹیم پر جوتوں اور بوتلوں کی بارش کر دی۔

ایشین کپ کے سیمی فائنل میں قطرنے متحدہ عرب امارات کو 0۔4 سے مات دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات کے تماشائیوں نے اپنے سیاسی حریف قطر کی ٹیم کے ساتھ میچ کی ابتدا سے ہی بدترین رویے کا مظاہرہ کیا، قطر کے قومی ترانے کے دوران ہی آوازیں کسنا شروع کردی تھیں۔

تماشائیوں نے اپنی ٹیم کو ہارتے دیکھ کر قطری ٹیم پر جوتوں اور بوتلوں کی بارش کر دی جس کی وجہ سے کئی بار میچ روکنا پڑا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایشئن فٹ بال کپ کے اس اہم ترین میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی کئی بارآپس میں دست و گریباں ہوئے ، ایک موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں اس وقت گتھم گتھا ہو گئے۔

قطر نے میچ کے 21ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب بولم خاؤکی نے گیند کو گول کی راہ دکھائی جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود 38ہزار تماشائیوں کو سانپ سونگھ گیا۔

اس کے بعد جب قطری کھلاڑی کارنر لینے کے لیے مقررہ مقام پر پہنچے تو تماشائیوں نے ان پر بوتلیں پھینکیں اور مجبوراً ان کی جگہ کسی اور کو کارنر لینا پڑا۔