پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے اغوا کار گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرا لیا۔

پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 12 سال کے سفیان کو 4 فروری کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج کرایا گیا تھا۔