حملہ آور بلند آواز میں کہتا رہا کہ ’میں سب کو قتل کردوں گا۔
حملہ آور بلند آواز میں کہتا رہا کہ ’میں سب کو قتل کردوں گا۔

جاپان میں چاقو بردار حملہ آور نے3 افراد قتل۔16زخمی کردیے

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں چاقو بردار حملہ آور نے راہگیروں پر پے در پے وار کرکے 3افراد کو قتل اور16 کو زخمی کرنے کے بعد خود کو چھری مار خود کشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں چاقو بردار جنونی شخص نے اسکول کے سامنے بس اسٹاپ پر کھڑے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 سالہ طالبہ اورایک 39 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 19 افراد کو نشانہ بنایا جن میں سے 3 نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ دیگر16 افراد کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔ ملزم نے خود پر بھی چاقو کے وار کر کے خود کشی کرلی۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ چاقو بردار50 سالہ راہگیروں پر وار کرتا رہا اور بلند آواز میں کہتا رہا کہ ’میں سب کو قتل کردوں گا، میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ جاپان کے دورے پر ٹوکیو میں موجود ہیں جس کے باعث سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔