زخمی ہونے والے 8 اہلکار کا تعلق خصوصی یونٹ کوبرا سے ہے ۔فائل فوٹو
زخمی ہونے والے 8 اہلکار کا تعلق خصوصی یونٹ کوبرا سے ہے ۔فائل فوٹو

بھارت۔دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار زخمی

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع کوچائی کے جنگلات میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے خصوصی یونٹ ’کوبرا‘ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری تھا کہ بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 اہلکار کا تعلق خصوصی یونٹ کوبرا سے ہے جب کہ 3 پولیس اہلکار ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

اس علاقے میں علیحدگی پسند اور ماؤ نواز باغیوں کا تسلط ہے اور بارودی سرنگ دھماکا بھی انہی میں سے کسی ایک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو طلب کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ الیکشن کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کو ان کے محافظوں سمیت دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا جب کہ دیگر دو واقعات میں درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔