خاتون وکیل درویش یادیو دو روز قبل ہی بار کونسل کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں۔فائل فوٹو
خاتون وکیل درویش یادیو دو روز قبل ہی بار کونسل کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں۔فائل فوٹو

بھارت۔بار کونسل کی خاتون صدر کو ساتھی وکیل نے قتل کر دیا

بھارت میں آگرہ کی عدالت میں بار کونسل کی خاتون صدر درویش یادیو کو اُن کے ساتھی وکیل نے گولیاں مار کر قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے بار کونسل کی پہلی خاتون صدر 38 سالہ درویش یادیو کوان کے ساتھی وکیل منیش شرما نے گولی مار کر قتل کردیا، منیش شرما نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

خاتون وکیل درویش یادیو دو روز قبل ہی بار کونسل کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں اوراپنے پہلے دورے پرعلی گڑھ عدالت پہنچی تھیں جہاں اپنے اعزاز میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کے فوری بعد اُن کے ساتھی وکیل نے انہیں گولیاں مار کرقتل کردیا۔

وکیل منیش شرما کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ پولیس نے آلہ قتل لائسنس یافتہ پستول کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بار کونسل کی چیئرپرسن درویش یادیو نے 2004 میں منیش شرما کے ساتھ وکالت کا آغاز کیا تھا اور دونوں ایک ہی دفتر میں بیٹھتے تھے۔ واقعے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔