واقعے میں ملوث مشتبہ شخص زخمی ہوا ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔فائل فوٹو
واقعے میں ملوث مشتبہ شخص زخمی ہوا ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔فائل فوٹو

جاپان.نجی کمپنی پر آتش گیر مادے سے حملہ۔33 افراد ہلاک

جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ ایک  شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 33 افراد ہلاک اور 37 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جب کہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آور کے مقاصد بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ کمپنی اعلیٰ معیار کی اینی میشن بنانے میں جاپان بھر میں مشہور ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جب کہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔