چھوٹے طیارے میں 2 افراد جب کہ ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے۔
چھوٹے طیارے میں 2 افراد جب کہ ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے۔

چھوٹا طیارہ اور ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے،7 افراد ہلاک

اسپین کے جزیرے مایورکا کی فضاؤں میں ایک چھوٹا طیارہ اور ہیلی کاپٹرکے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے صحت افزا مقام جزیرہ مایورکا پر نچلی پرواز کرنے والے سیاحتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، خوفناک تصادم کے بعد طیارے اور ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین بوس ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو طیارے اور ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکالا۔ چھوٹے طیارے میں 2 افراد جب کہ ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے، حادثے میں ساتوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کے علاوہ پائلٹ اورمقامی فرد شامل ہے۔ جزیرہ مایورکا اپنے حسن اور دلکش مناظر کے باعث دنیا بھرمیں مشہور ہے اورتعطیلات میں دنیا بھر سے لوگ اس سیاحتی مقام کا رخ کرتے ہیں۔