ایران نے صوبہ کردستان میں کئی جنگجو گروپ علیحدگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔فائل فوٹو
ایران نے صوبہ کردستان میں کئی جنگجو گروپ علیحدگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔فائل فوٹو

ایرانی پاسداران انقلاب کا سینئر عہدیدار قتل

ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک سینئرعہدیدار مغربی صوبہ کردستان کے بیرانشھر میں نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیرانشھرکے گورنرعلی ترابی نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینئرعہدیدارخالد شوانی کونامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ بیرانشھر کے وسط میں شاہراہ استقلال پراس وقت پیش آیا جب پاسداران انقلاب کے اہلکار معمول کے گشت پرتھے۔

خیال رہے کہ ایران نے صوبہ کردستان میں کئی جنگجو گروپ علیحدگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ایران کا دعویٰ ہے کہ کردستان میں حملے کرنے والے کرد عسکریت پسندوں نے عراق کے صوبہ کردستان میں اپنے ٹھکانے بنارکھے ہیں۔

گذشتہ ماہ جولائی میں بیرانشھر میں کرد عسکریت پسندوں اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایران نے اس واقعے کے بعد عراق کے صوبہ کردستان میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے تھے۔