مرنے والوں میں چار جوان اورایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔فائل فوٹو
مرنے والوں میں چار جوان اورایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں۔مودی سرکار سے جواب طلب

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق مودی سرکار سے جواب طلب کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق 14 درخواستوں کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کو 2 نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 5 رکنی بینچ اکتوبر میں کرے گا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی۔

درخواست گزارارونادا بھاسن کی جانب سے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو 24 روز ہوگئے ہیں اوروادی میں صحافیوں پرپابندیاں عائد ہیں۔

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رانجن گوگوئی نے کہا کہ ہم حکومت کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، حکومت اس معاملے پر7 روز میں جواب دے۔

سپریم کورٹ نے مودی سرکار کی جانب سے کشمیرکے معاملے پراندرونی ثالث مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے اس حوالے سے ریمارکس دیے کہ ہم اس درخواست کو نہیں سن رہے۔