موٹرسائیکل سوار حملہ آورواقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائل فوٹو
موٹرسائیکل سوار حملہ آورواقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائل فوٹو

امریکا میں فائرنگ۔5 افراد ہلاک،21 زخمی

امریکا میں ایک مسلح شخص نے ٹریفک سگنل پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں 5 افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مڈلینڈ میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے سگنل پر رکی ہوئی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی بعد ازاں ایک پوسٹل ٹرک کو اغوا کرکے اوڈیسا کی ہائی وے پر آگیا اور وہاں بھی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

اوڈیسا پولیس چیف مائیکل گرکیے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسلح حملہ آور کو گولی مار ہلاک کردیا گیا ہے، جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ افسوسناک واقعے میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ حملے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے اتوار کو ٹیکساس اور اوہائیو میں عوامی مقامات پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکا میں پے در پے فائرنگ کے واقعات میں عوامی جانوں کے ضیاع کے بعد ملک میں اسلحہ کے فروغ پر پابندی اور قوانین کو سخت کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔