کراچی سے خیبر تک عوام کشمیر پر بھارتی قبضے اور مظالم کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔فائل فوٹو
کراچی سے خیبر تک عوام کشمیر پر بھارتی قبضے اور مظالم کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن برقرار، کشمیری 40 روز سے محصور

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو آج 40 روز ہوگئے تاہم وادی کے لوگ اب بھی نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے سے محروم ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 40 روز سے کرفیو اور پابندیوں کےباعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکوں سے ٹریفک اب بھی معطل ہے۔

اس کے علاوہ انٹرنیٹ،موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی 40 روز سے بند ہے جب کہ حریت رہنما، سیاسی رہنما سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار ہیں۔

کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 40 روز کے دوران کاروبار میں 3 ہزار 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم  قابض بھارتی فورسز کے اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں۔

واضع رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔