امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں۔فائل فوٹو
امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں۔فائل فوٹو

پاکستانی اور بھارتی وزیر اعظم سے جلد ملاقات کروں گا۔ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا، ہیوسٹن میں 22 ستمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی ہوگی جب کہ مجھے لگتا ہے کہ دونوں سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیرکے معاملے پرثالثی کی پیشکش کی تھی۔