حملہ آور مائیکل نے 10 سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔فائل فوٹو
حملہ آور مائیکل نے 10 سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔فائل فوٹو

پیرس میں چاقو حملہ۔امام مسجد سمیت5 افرادگرفتار

پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو کے حملے کے واقعے کے بعد انسداد دہشت گردی فورس نے ایک امام مسجد سمیت5 افراد کوگرفتارکرلیا ۔

فرانس پولیس کے مطابق رواں ماہ 3 اکتوبر کو پیرس کے ایک پولیس ہیڈ کوارٹز میں’مائیکل ہارپن‘نامی ماہرکمپیوٹرنےچاقو کے وار کر کے اپنے 4 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ وہاں موجود دیگر پولیس افسران نے فائرنگ کر کے ملزم کو ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مائیکل نے 10 سال قبل اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد اس میں بہت تیزی سے بدلاؤ آیا تھا اور نسل پرستانہ سوچ بھی رکھنے لگا تھا جبکہ اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ اس جرم میں اکیلا تھا یا اس واردات کے پیچھےکسی امن مخالف گروہ کا ہاتھ ہے۔

پولیس کے مطابق ایک امام مسجد کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرکے گرفتارکرلیا گیا ہےاس کا نام فرانس کی سیکیورٹی خطرات کی فہرست میں پہلے سے ہی درج تھا۔