ترکی نے حال ہی میں ہلاک کیے جانے والے داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی بہن کوگرفتارکرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اواد کو پیرکی رات کی جانے والی کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔
ابوبکر البغدادی کی بہن کو شام کے شہر حلب سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں جو گزشتہ ماہ کی کارروائی کے بعد اب ترکی کے زیر کنٹرول ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہےکہ ابوبکر البغدادی کی بہن کی گرفتاری داعش سے متعلق مزید معلومات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کی گرفتاری داعش کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک اور ترک عہدیدار نے مزید بتایا کہ بغدادی کی بہن کو ایک ٹرالر سے پکڑا گیا جہاں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی، سمیہ اواد سے داعش سے متعلق تحیققات کی جارہی ہیں۔ترک حکام کا کہنا ہےکہ بغدادی کی بہن انٹیلی جنس کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔