شوہر کی گندی عادتوں سے عاجزبیوی نے خاتون کمیشن میں طلاق کی درخواست دیدی۔فائل فوٹو
شوہر کی گندی عادتوں سے عاجزبیوی نے خاتون کمیشن میں طلاق کی درخواست دیدی۔فائل فوٹو

شوہر کے روزانہ نہ نہانے پر معاملہ طلاق تک پہنچ گیا

بھارتی ریاست بہار میں طلاق کا ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کی گندی عادتوں سے تنگ آکر طلاق کی درخواست دیدی۔

بیوی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر نہ تو نہاتا ہے اور نہ ہی روزانہ برش کرتا ہے۔ دراصل جمعرات کو پٹنہ میں واقع خاتون کمیشن میں یہ عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔

متاثرہ بیوی کے مطابق اس کے شوہرکے برش نہ کرنے کی وجہ سے اس کے منہ سے بدبو آتی ہے اور ساتھ ہی وہ روزانہ نہانے کی بجائے 10۔10 دنوں کے بعد نہاتاہے۔

شوہر کی گندی عادتوں سے عاجزبیوی نے خاتون کمیشن میں طلاق کی درخواست دیدی اورکہاکہ وہ ایسے شوہر سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

متاثرہ بیوی کا نام سونی دیوی ہے جو ویشالی ضلع کے دیسری میں واقع نیا گاؤں کی رہنے والی ہے ۔ اس کی شادی 2017 میں ویشالی ضلع کے رہنے والے منیش رام کے ساتھ گھر والوں کی پسند سے ہوئی تھی۔

سونی دیوی کے مطابق اس کے شوہر منیش رام کو اچھے سے بولنے تک نہیں آتا اور وہ گاؤں کی ہی زبان میں بات کرتا ہے۔

سونی دیوی کا کہنا ہے کہ سال گزر گئے اب تک دونوں کے درمیان شوہر۔بیوی والا رشتہ نہیں جس کی وجی سے وہ اب اس رشتے سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

وہیں خاتون کمیشن نے سمجھداری دکھاتے ہوئے اس رشتے کو بچانے کیلیے بیوی اورشوہرکوایک اور موقع دیا ہے اور2 ماہ کی تاریخ دی ہے۔

خاتون کمیشن کی رکن پرتما سنہا نے کہا کہ دونوں کو ایک اورموقع دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شوہر منیش کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ روز نہائے اور برش کرے۔