جج نے سماعت مسترد کرتے ہوئے خاتون کو احمقوں کی جنت میں رہنے والی قرار دیدیا۔فائل فوٹو
 جج نے سماعت مسترد کرتے ہوئے خاتون کو احمقوں کی جنت میں رہنے والی قرار دیدیا۔فائل فوٹو

ساس بہو کی لڑائی کے بعد شہزادہ ہیری اورمیگھن عتاب کا شکار

ساس بہو کی لڑائی کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن سے باضابطہ طورپر شاہی خطابات واپس لے لیے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن اب شاہی خطابات استعمال نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد یہ جوڑا اب ملکہ برطانیہ کی نہ تو نمائندگی  کرسکے گا اورنہ ہی انہیں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز دیے جائیں گے۔ اس کا اطلاق رواں برس سے ہی ہوگا۔

اس کے علاوہ ملکہ برطانیہ نے اپنے بیان میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہیری اور میگھن کی آزادانہ زندگی گزارنے کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں، وہ اوران کا بیٹا آرچی میرے خاندان کے محبوب رکن رہیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل نے  شاہی خاندان کے سینئرفرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔