علاقے میں زیادہ دھند ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔فائل فوٹو
علاقے میں زیادہ دھند ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ

فنی خرابی کی وجہ سے چیٹاک ہیلی کاپٹر ریاسی ضلع میں تباہ ہوا ، دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ریاسی ضلع میں گرکرتباہ ہو گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق دوپہر11 بج کر15 منٹ پر ریاسی ضلع کی حدود میں گرکرتباہ ہوا۔یہ ہیلی کاپٹر ریاسی ضلع کے علاقے‘ردکھد’ میں تباہ ہوا تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفو ظ رہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ پروازکے دوران چیٹاک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جواس کی تباہی کی وجہ بنی۔تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹرمعمول کی پروازپرتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے بھارتی فوج کا ایک جنگی طیارہ آزاد کشمیرمیں مارگرایا تھا، طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔