یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو
یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو

قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی۔مزید 3 کشمیریوں کو شہیدکر دیا

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔