امریکہ میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک

پولیس نے حملہ آورکو ہلاک کردیا جو کمنی کا ملازم تھا۔

               
February 27, 2020 · بام دنیا
مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔فائل فوٹو

مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔فائل فوٹو

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کی کمپنی میں سابق ملازم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آورکو بھی ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آورکو کمپنی سے ایک دن پہلے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش بھی کررہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اوراسکولز بھی بند کرا دیے گئے۔ کمپنی کے ملازمین کو موبائل فون پر فائرنگ سے متعلق پیغامات بھی بھیجے گئے تھے۔