زخمی میں ہونے والوں میں اتحادی افواج کے 3 اہلکار اور 2 عراقی فوجی شامل ہیں۔فائل فوٹو
زخمی میں ہونے والوں میں اتحادی افواج کے 3 اہلکار اور 2 عراقی فوجی شامل ہیں۔فائل فوٹو

عراق میں فوجی اڈے پر راکٹ حملے۔5اہلکار زخمی

ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ گزشتہ روزعراق میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 3 اتحادی اور2 عراقی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے چیف ترجمان جاناتھن ہافمین نے گزشتہ روزعراقی دارالحکومت بغداد میں واقع التاجی فوجی اڈے پر نامعلوم مقام سے 12 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راکٹ حملے میں 5 فوجی اہلکارزخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نہایت نازک ہے۔

چیف ترجمان جاناتھن ہافمین کا مزید کہنا تھا کہ زخمی میں ہونے والوں میں اتحادی افواج کے 3 اہلکار اور 2 عراقی فوجی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے اتحادی افواج کے اہلکاروں میں امریکی فوجی بھی شامل ہے، تاہم کسی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ترجمان پینٹاگون نے حملہ آوروں سے متعلق بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے نامعلوم مقام سے تاجی فوجی اڈے پر25 راکٹ داغے گئے تھے جو امریکی فوجیوں کی قیام گاہ کے نہایت قریب گرے تھے،عراقی پولیس نے اس حملے کے بعد کچھ گرفتارياں کی ہیں جس کی تفصیلات جلد منظرعام پرلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسی فوجی اڈے پرایک حملہ بدھ کے روز بھی کیا گیا تھا جس میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور12 زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہ پرعائد کیا تھا اوران کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں 6 جنگجو مارے گئے تھے۔