بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو
بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا سے 35,000افراد ہلاک

دنیا بھر میں کرونا سے 35,000 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ، 37 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اٹلی میں کرونا سے مزید 756 افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات دس ہزار779 ہوگئی ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

چین میں کرونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔ کرونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اورشہر کو کھول دیا گیا ہے۔

امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزارسے تجاوز کرگئی اور 2484 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران  شرح اموات میں مزید اضافہ ہوگا اورطبی گائیڈ لائنزکو15اپریل تک بڑھائیں گے۔

اسپین میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 821 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسی ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

فرانس میں 26 سوسے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ جرمنی میں کرونا مریضوں کی تعداد 62  ہزارس سے تجاوز کر گئی ہے۔

برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتیں 1228 ہو گئی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد19ہزار سے زائد ہے۔برطانوی ہیلتھ سیکریٹری کے مطابق برطانیہ میں روزانہ دس ہزارافراد کے کرونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

برطانیہ کے چیف میڈیکل افسرنے کہا ہے کہ ملک کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں آنے کے لیے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

خلیجی ممالک میں بھی کرونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب میں کرونا کے تیرہ سو مریض ہیں اور8 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ایران میں ہلاکتیں ڈھائی ہزار سے تجاوزکرگئی ہیں۔