بجلی اورگیس بلوں میں ریلیف کیلیے 110ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔فائل فوٹو
بجلی اورگیس بلوں میں ریلیف کیلیے 110ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔12 سو ارب روپے کے وزیراعظم معاشی پیکیج کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا وائرس کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے 12 سو ارب روپے کا وزیراعظم معاشی پیکیج منظورکرلیا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔

کمیٹی نے کرونا وائرس کے پیش نظر 12 سو ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکیج منظورکرلیا جس میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کیلیے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں، برآمدی شعبے اور صنعتوں کیلیے 100 ارب روپے جبکہ زراعت اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(ایس ایم ایز) کیلیے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

معاشی پیکیج میں یوٹیلیٹی اسٹورزکیلیے 50ارب روپے، سرکاری سطح پرگندم کی خریداری کیلیے 280ارب روپے،ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کیلیے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔

ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کیلیے 70ارب روپے کی منظوری دے دی، بجلی اورگیس بلوں میں ریلیف کیلیے 110ارب روپے فراہم کیے جائیں گے، ہنگامی فنڈز کیلیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 25ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔