جہازکے عملے سمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
جہازکے عملے سمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

پاکستان نےامریکی سفارتخانے کو خصوصی پروازکی اجازت دیدی

حکومت پاکستان نے شہریوں کے انخلا کے معاملے پرامریکی سفارتخانے کو خصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرائیر ٹرانسپورٹ نے اس بارے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ امریکی چارٹرڈ طیارہ آج کراچی اورپھراسلام آباد پہنچے گا۔

طیارے میں امریکی شہریوں سمیت تین برطانوی سفارت کار بھی پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں خصوصی امریکی طیارے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

امریکی سفارتخانے کے عملے کو کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کرنے کیلیے ٹرمینل بلڈنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی اے اے کے مطابق امریکی مسافروں کو رخصت کرنے کیلیے سفارتی عملے کو ائیرپورٹ ہال میں کاؤنٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خصوصی طیارے کی آمد پرجہازکے عملے سمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔