کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔فائل فوٹو
کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔فائل فوٹو

مکہ اور مدینہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا

سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس ترین شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدام کے طور پر24 گھنٹے کرفیو کا نفاذ کردیا گیا ہے.

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو کے دوران داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی تاہم روزمرہ کی ضروری اشیاء جن میں میڈیکل اسٹوراورکھانے پینے کی دوکانیں کھلی رہیں گی اور لوگوں کو ان کے گھر کے قریب علاقوں سے ان اشیا کی خریداری کرنے کی اجازت صبح 6 بجے سے سہہ پہر3 بجے تک ہوگی۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 165 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے سعودی عرب میں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 1885 ہوگئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ افراد کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔سعودی عرب میں اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 328 افراد اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔