یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔فائل فوٹو
یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔فائل فوٹو

ٹرمپ کا یکم مئی سےامریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے اوروہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔

تاہم اس بارے میں امریکی ریاستوں کے گورنروں اورقانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی گئی کیونکہ امریکی آئین کے مطابق امریکا کی ہر ریاست اپنے شہریوں کے مفاد اور تحفظ سے متعلق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے اور یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا انحصار بھی ریاستوں کے گورنروں کی صوابدید پر ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یکم مئی تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

انہوں نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جس میں کورونا وائرس وبا کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد ثابت کیا گیا تھا۔