بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔فائل فوٹو
بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔فائل فوٹو

امریکا میں طوفانی بگولوں نے قیامت ڈھا دی۔33افراد ہلاک

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں ہوا کے تیز رفتار بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 33 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ درجنوں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں مسیسپی، جارجیا اور کیرولینا میں خراب موسم اور طوفانی بگولوں نے معمولات زندگی معطل کردی اور بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ریاست مسیسپی میں 15،جارجیا میں 8 اور کیرولینا میں 6 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دیگر ریاستوں سے بھی 2 ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔