حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا گیا جو چاقو بردارتھا۔فائل فوٹو
حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا گیا جو چاقو بردارتھا۔فائل فوٹو

عید کی نماز بھی گھروں پرہی ادا کی جائے گی۔سعودی مفتی اعظم

سعودی مفتی اعظم عبدالعزیزبن عبداللہ نے رمضان اورعید سے متعلق نہایت اہم بیان جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال ایسی ہی رہی تو تراویح اور نمازعید گھرپرہی ادا کی جائیں گی، عید کی نمازبھی گھروں پرہی ادا کی جائےگی، خطبہ نہیں دیا جائے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظرعمرہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ متعدد شہروں میں لاک ڈاﺅن اورکرفیوکی صورتحال ہے جبکہ اب رمضان کی آمد آمد ہے اوراس حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے ۔

سعودی عرب میں سخت لاک ڈاﺅن اوراقدامات کے باوجود بھی کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار380 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔