بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو
بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو

چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شہر ہربن کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے ہربن شہر میں عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔بتایا گیا کہ ہربن میں کورونا کے کیسزکی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 82,788 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک چین میں اموات کی تعداد 4,632 تک ہو گئی ہے۔