انہیں گزشتہ روزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔فائل فوٹو
انہیں گزشتہ روزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔فائل فوٹو

بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

معروف بھارتی اداکار عرفان خان53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی اداکار عرفان خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔آج ان کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے باضابطہ بیان جاری کردیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق عرفان خان 2018سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ انہیں گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔

اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی غم کے ساتھ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مختصر بات کرنے والے ، خاموش مگرباکمال تاثرات ظاہر کرنے والے اورگہری آنکھوں کے ساتھ یادگارمناظر دینے والے عرفان خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اہلخانہ کے بیان کے مطابق وہ ایک طاقتور روح تھی،انہوں نے آخری دم تک اس بیماری سے جراتمندی کے ساتھ جنگ لڑی۔2018سے اب تک اس بیماری کے ساتھ ان کی کئی جنگیں ہوئیں۔ لیکن اپنے چاہنے والوں اور اپنے گھر والوں ،جنہیں وہ بے حد چاہتے تھے ،کے درمیان آخر کار وہ جنت کیلیے سفر آخرت پر چلے گئے ہیں۔ ہم سب ان کیلیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی روح پرسکون ہوگی کیونکہ انہوں نے (اس بیماری کا پتہ چلنےکے بعد)کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے زندگی کا مزہ چکھا ہی اب ہے یہ اس کا جادوئی رخ ہے۔

عرفان خان کے انتقال پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری میں شدید غم پایا جارہاہے اورہر کوئی ان کی موت کی خبر سن کر افسردہ ہے،عرفان خان کے دنیا سے رخصت ہو جانے کی خبر نے امیتا بھ بچن کو بھی شدید غمزدہ کیا اورانہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ خبر موصول ہو رہی ہے کہ عرفان خان چل بسے ہیں ، یہ میرے لیے بہت ہی زیادہ افسردہ اور پریشان کن خبر ہے ، اپنے ہاتھوں کو باندھ لیا ہے ، عرفان خان ناقابل بیان اور ناقابل یقین ٹیلنٹ رکھتے تھے ،وہ ایک شاندار ساتھی تھے ، سینما کی دنیا میں ان کا نمایاں کردار ہے ، وہ ہمیں بہت جلد چھوڑ کر چلے گئے ہیں ، ان کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیاہے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق عرفان خان 2018سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ انہیں گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔ان کی فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑ جایا کرتی تھی۔ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔

گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئیں۔ ملک گیر لاک ڈاﺅن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔