مڈغاسکر کی حکومت نے ماسک پہننا لازمی قراردیدیا۔فائل فوٹو
مڈغاسکر کی حکومت نے ماسک پہننا لازمی قراردیدیا۔فائل فوٹو

ماسک نہ پہننے کی سزا۔سڑکوں کی صفائی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مڈغاسکر کی حکومت نے ماسک پہننا لازمی قراردیدیا اور نہ پہننے والوں سے سڑکوں کی صفائی کرائی جا رہی ہے۔

مڈغاسکر میں حکومت نے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس صفائی کروانے لگی ہے۔

حکام کے مطابق انہوں نے شہریوں کو پہلے ہی سزا سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

کورونا وائرس سے اب تک مڈغاسکر میں صرف 128 افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم حکومت خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے پیش آرہی ہے۔

خیال رہے کہعالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار200 سے بڑھ گئی جبکہ 32 لاکھ 20ہزار 338 افراد متاثرہوگئے ہیں۔