طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پردستی بم حملہ۔ 4 اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پردستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد  دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج میں افراتفری پھیل گئی اور اہلکاروں نے گاڑیوں کے نیچے لیٹ کر جانیں بچائیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔