سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 88 ہزارکے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے۔فائل فوٹو
سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 88 ہزارکے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے۔فائل فوٹو

سپر طاقت پر کرونا کے وارجاری۔ایک دن میں 2350 افراد ہلاک

امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2350 افراد ہلاک ہو گئے۔

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمارکے مطابق امریکا میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 72 ہزار271 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مزید 92 امریکی فوجی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 526 ہو گئی ہے۔

صرف نیویارک کی ریاست میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 204 ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز یومیہ ہلاکتوں میں ریاست پنسلوینیا سب سے آگے نکل گئی جہاں ایک ہی دن میں 346 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے جب کہ نیو جرسی میں مزید 341 افراد کورونا کے باعث جان سے گئے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔

اس کے علاوہ میساچوسٹس میں 70 ہزاراورریاست الی نوائے میں تقریباً 66 ہزارافراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ کیلی فورنیا، پنسلوینیا، مشی گن، فلوریڈا، ٹیکساس اورکنیٹی کٹ میں بھی صورت حال خراب ہے۔

امریکا اب تک 77 لاکھ کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے جو اس کی کل آبادی کا دو اعشاریہ تین فی صد بنتا ہے۔