حادثے میں بھارتی پائلٹ محفوظ رہا۔فائل فوٹو
 حادثے میں بھارتی پائلٹ محفوظ رہا۔فائل فوٹو

بھارتی ایئر فورس کا ایک اور مگ طیارہ گرکرتباہ

بھارتی ایئر فورس کا ایک اور مگ طیارہ پنجاب کے گاﺅں ” چہار پور“ میں گرکر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے جنگی طیارے نے جلندھر کے قریب بیس سے پرواز بھری اور وہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم اس دوران طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاﺅں کے قریب فصلوں میں جا گرا ۔

حادثے میں بھارتی پائلٹ محفوظ رہاہے کیونکہ پائلٹ وہ طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل ہی باہرکود گیا تھا ۔

بھارتی ایئر فورس کا کہناہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیاہے ۔