دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مذاکرات کرکے صورتحال پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مذاکرات کرکے صورتحال پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔فائل فوٹو

چین اور بھارت کی افواج کے درمیان سکم کی سرحد پر جھڑپ

چین اوربھارت کی افواج کے درمیان شمالی سکم کی سرحد پر جھڑپ ہوئی جس کے باعث دونوں ممالک کے متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فوج کے ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو سکم میں سرحد کے نزدیک ناكولا علاقے میں دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی جس سے دونوں فریقین کے فوجی اہلکاروں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں ۔

مقامی سطح پر سینئر فوجی افسران کے درمیان بات چیت کے بعد حالات معمول پرآ گئے ۔ذرائع نے کہا کہ سرحد کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے چین کی سرحد سے متصل علاقوں میں اس طرح کی اکا دکا جھڑپیں ہو جاتی ہیں ۔

ان مسائل کو قائم پروٹوکول کے ذریعے حل کرلیا جاتا ہے تاہم ذرائع نے کہا کہ اس مرتبہ اس طرح کا واقعہ کافی عرصہ بعد پیش آیا ہے ۔