کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو
کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو

آسٹریلیا میں عید 24 مئی کو ہوگی۔فتویٰ کونسل

آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں عید 24 مئی کو ہوگی۔ آسٹریلیا فتویٰ کونسل کے اراکین اور دیگر مقامی افراد کے اجلاس میں بتایا ہے کہ 23 مئی ہفتہ کی شب شوال کا چاند نظرآجائے گا اوراتوار24مئی کو عید ہوگی۔اس سال آسٹریلیا میں 29 روزے ہوں گے۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا یا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عید کی نماز گھر پرادا کی جاسکتی ہے۔ اس طرح کہ کم از کم تین آدمی ہوں۔ ان میں سے ا یک شخص نمازپڑھائے اورخطبہ دے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ خطبہ نہ بھی دیاجائے تو کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ عیدین کی نماز کے شرائط میں خطبہ نہیں ہے۔ آسٹریلیا فتوی کونسل نے عوام کو مشورہ دیاکہ مقامی مسجد سے خطبہ کی آواز گھر تک پہنچادیا جائے تو بھی درست ہے۔

آسٹریلیا کے مفتی اور آسٹریلین فتویٰ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد اور دیگر معززآئمہ نےعوام کو مشورہ دیا کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خاص خیا ل رکھیں۔ نماز کے دوران سماجی فاصلہ رکھیں۔