طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو
طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمٰن ناراض نہیں.عبدالغفورحیدری

 

جے یوآئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ حکمران ہمارا سیاسی طورپرمقابلہ نہیں کر سکتے، ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے اور سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مردان بلاول نہیں آئے تو کیا کہیں کہ وہ ناراض تھے؟ پہلے سے طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔

مولانا غفورحیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ناراض نہیں،ان کا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ حلف نہ اٹھائیں۔

عبدالغفور حیدری سے میڈیا گفتگو کے دوران حافظ حسين احمد سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دینے سے  مولانا عبدالغفورحیدری نے احترازکیا۔