وزیراعظم کی بہن پرالزام لگے تو کچھ نہیں ہوتا۔فائل فوٹو
وزیراعظم کی بہن پرالزام لگے تو کچھ نہیں ہوتا۔فائل فوٹو

بینظیر بھٹو کا وژن پی ڈی ایم کی شکل میں زندہ ہے۔بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں، پیپلز پارٹی آئین کی خالق اورشہیدوں کی جماعت ہے ہماری آنکھیں پرنم مگر حوصلے بلند ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بینظیر بھٹو شہید کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بینظری بھٹو دہشتگردوں کیلیے دہشت کی علامت تھیں،محترمہ زندہ ہوتیں تو کٹھ پتلی حکومت میں مقابلے کی جرات نہ ہوتی،مشرف بزدلوں کی طرح زندگی گزار رہا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بے نظیر اسلامی دنیا میں دلوں پر راج کرنے والی رول ماڈل تھیں ،بینظیر بھٹو کا وژن پی ڈی ایم کی شکل میں زندہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے جلسے سے خطاب اوراپنے پیغام میں کہاہے کہ بینظیرنے کہاکہ آپ کسی کی پابند سلاسل تو سکتے ہو ، لیکن نظریہ کو نہیں ،کسی فرد کو جلاوطن تو کیا جا سکتا ہے لیکن فکر کو نہیں ،کسی آدمی کاقتل تو کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی سوچ کو نہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ بھٹو کو ملک کو بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی اور دفاع کو مضبوط بنایا،بے زمین خواتین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دیے،فرسٹ ویمن بینک قائم کرنے جیسے اقدام کیے ، خواتین کیلیے علیحدہ پولیس سٹیشنز قائم کیے۔

انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت بینظیر بھٹو کو قتل کردیاگیا،ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔