سمندری جہازعملے کی تمام تفصیلات کو آن لائن کردیا ہے۔فائل فوٹو
سمندری جہازعملے کی تمام تفصیلات کو آن لائن کردیا ہے۔فائل فوٹو

مہنگائی سے تکلیف ہمیں بھی ہے۔ علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ مہنگائی سے تکلیف سب کو ہوئی ہے،ہم وزیر ہیں مشکلات ہمیں بھی ہیں، ہماری تنخواہ 2لاکھ روپے ہے، مگر گیس اور بجلی کا بل 50ہزار آجاتا ہے، 15 سال سے اقتدار میں رہنے والوں نے سندھ کے عوام کو بھوک،بدامنی،بدحالی اورکرپشن کے سوا کچھ نہیں دیاصرف تباہی دی ہے جس کو سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں۔

جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ محکمہ پولیس،صحت، تعلیم کوئی چیز ایسی نہیں جو یہ کہہ سکیں کہ یہ ہم نے ٹھیک کیا ہے،حکومت کا کام بھی پرائیویٹ سیکٹرکے لوگ کررہے ہیں، اس ملک میں ایدھی کی ایمبولینس نہ ہو تو حکومت سے ایمبولینس ملنے کی بھی توقع نہیں،بلڈ بینک نہ ہوں تو آپ کو سرکاری ہسپتالوں میں خون بھی نہیں ملے گا

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے جلسے کریں مگر لوگوں کے کام بھی کریں، آٹا اور چینی کے نرخ اب نیچے آگئے ہیں،کیوں کے آٹا ہم نے امپورٹ کردیا ہے،ہم نے مشکل فیصلے کیے شوگر مافیہ پر ہاتھ ڈالا ہے،جنرل پرویز مشرف بھی مافیہ سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔