سابق کپتان نے نیشنل ٹی 20کپ میں سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرنی تھی۔فائل فوٹو
سابق کپتان نے نیشنل ٹی 20کپ میں سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرنی تھی۔فائل فوٹو

”بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ “

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں سینئر پلیئر محمد حفیظ سمیت سات کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیاہے جبکہ دو نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہارکردیا جس میں انہوں نے اسکواڈ کی تصویر جاری کی اور ساتھ لکھا کہ ” بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ۔“

یاد رہے کہ قومی ٹیم میں حسن علی اور محمد نوازکی واپسی ہوئی ہے جبکہ حفیظ سمیت سات کرکٹرزکو ڈراپ کر دیا گیاہے ، زاہد محمود اور دانش عزیز کو پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔