گوادرمیں دنیاکے خوبصورت اسٹیڈیم کی تعمیرسیکیورٹی میں بہتری کاثمرہے۔فائل فوٹو
گوادرمیں دنیاکے خوبصورت اسٹیڈیم کی تعمیرسیکیورٹی میں بہتری کاثمرہے۔فائل فوٹو

آئی سی سی نے گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت اسٹیڈیم قراردیدیا

گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑلیاہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی گوادرکرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی سے متاثر ہو گیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گوادرکرکٹ اسٹیڈیم جیساخوبصورت اسٹیڈیم ہے توسامنے لائیں۔

گوادرمیں دنیاکے خوبصورت اسٹیڈیم کی تعمیرسیکیورٹی میں بہتری کاثمرہے،گوادرمیں کارریلی،نمائشی میچ کی تصاویردنیابھرمیں سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی اورگوادراسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویر نے دنیامیں دھوم مچارکھی ہے۔