تین میچز کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے ایک ایک فتح کیساتھ برابر ہیں۔فائل فوٹو
تین میچز کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے ایک ایک فتح کیساتھ برابر ہیں۔فائل فوٹو

فیصلہ کن ٹی 20میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بلے بازی

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بلے بازی جاری ہے ۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی ، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ٹیم سے ڈراپ کر کے شرجیل خان ، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے . ہماری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کریں ۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے ایک ایک فتح کیساتھ برابر ہیں جبکہ آج کا میچ فیصلہ کن ہے ۔ پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں زمبابوے کو 11رنز سے شکست دی تھی ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 149رنز بنائے تھے جبکہ زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 138رنز بنا پائی۔

دوسری ٹی 20میچ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 118رنز بنائے تھے ، جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 99کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی تھی۔