اوپنر عابد علی نے ناقابل شکست 215رنز بنا ئے تھے۔فائل فوٹو
اوپنر عابد علی نے ناقابل شکست 215رنز بنا ئے تھے۔فائل فوٹو

ہرارے ٹیسٹ۔پاکستان نے زمبابوے کو دھو دیا

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایک اننگزاور147 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کی ابتداسے ہی شاہینوں کے پنجے مضبوط رہے ، پہلے بلے بازوں نے لاٹھی چارج کیا اور 8وکٹوں کے نقصان پر 510رنز بنا ڈالے، اوپنر عابد علی نے ناقابل شکست 215رنز بنا ئے ۔اظہر علی نے بھی 126رنز بنائے ۔

زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 132رنز ہی بنا پائی اور فالو آن کا شکار ہو گئی ، انہیں ایک اننگز کی شکست کی ہزیمت سے بچنے کیلیے 378رنز دکار تھے مگر زمبابوے کی ٹیم 231رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔ اس طرح پاکستان نے میچ ایک اننگز اور 147رنز سے جیت لیا۔ میزبان ٹیم حسن علی کی بولنگ کے آگے زیادہ دیر کھڑہ نہ رہ سکی اور پہلی اننگز میں صرف 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔