طور بازخان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی گل زادہ خان کا شاہ فیصل کلب کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو
طور بازخان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی گل زادہ خان کا شاہ فیصل کلب کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

آل کراچی طوربازخان میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ

کراچی۔شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد میں جاری آل کراچی طوربازخان میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل کلب ناظم آباد نے اوورسیز فٹبال کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کراگلے رائونڈ کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم کے کم عمراورابھرتے ہوئے کھلاڑی کاشف اورعاالیان نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان سرزمین پارٹی یونین کونسل 45 کے صدر گل زادہ خان ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تھے۔

طور بازخان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی گل زادہ خان کا ریفریز کے ہمراہ گروپ فوٹو
طور بازخان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی گل زادہ خان کا ریفریز کے ہمراہ گروپ فوٹو