لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بجھوایا گیا۔فائل فوٹو
لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بجھوایا گیا۔فائل فوٹو

پاکستانی ٹیم  ہرارے سے لاہور پہنچ گئی

 زمبابوے کی کمزور ٹیم کےخلاف سیریزکی فاتح پاکستانی ٹیم  ہرارے سے لاہور پہنچ گئی۔

لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بجھوایا گیا۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے۔ دونوں ہرارے سے جنوبی افریقا جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پائی۔ٹیم ترجمان کے مطابق  تمام کھلاڑی  بائیوببل کاحصہ رہے اور ہر چار دن بعد ان کے کووڈ ٹیسٹ ہوتے رہے۔  تمام ارکان گھر پر ہی چند روز کا قرنطینہ کریں گے۔