پہلا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔فائل فوٹو
پہلا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔فائل فوٹو

پی ایس ایل۔آج دو میچ کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن سکس کا کرکٹ میلا دبئی کے میدانوں میں جاری ہے ہے ، جہاں شائقین کرکٹ چوکوں ،چھکوں اور باؤنسرز سے محظوظ ہو رہے ہیں ۔ آج ایونٹ میں دو میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو لاہور قلندرزکا کڑا چیلنج در پیش ہوگا ، لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچز کھیل کر 5 میں فتح سمیٹ چکی ہے اور ٹیبل پر10 پوائنٹ کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ مقابل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سات میچز کھیل کر صرف ایک میں فتح سمیٹ سکی ، اس طرح 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے ۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز زور آزمائیں گے ۔ پشاور زلمی ٹیبل پر8 میچز میں سے 4 میں فتح اور چار میں شکست کے بعد 8 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز7 میچز کھیل کر3 میں فتح اور 4 میں شکست کے بعد 6 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ دونوں  ٹیموں کے مابین میچ رات 11 بجے شروع ہو گا۔