پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا ۔فائل فوٹو
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا ۔فائل فوٹو

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بنائے تھے جواب میں پشاور زلمی نے ہدف چاروکٹوں کے نقصان پر گیارہویں اوور میں حاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا ۔کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اوراسٹا ر بلے باز بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے پہلے ہی اوور میں وہاب ریاض کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔

مارٹن گپٹل تیسرے میچ میں بھی اپنا جادو نہ جگا سکے اور چار رنز بناکر ثمین گل کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔شرجیل خان بھی 24گیندوں پر 25 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

نجیب اللہ زدران 27گیندوں پر 17رنز بناکر ابرار احمد کی گیند پرآئوٹ ہوئے،آل رائونڈر عامر یامین کوئی رنز نہ بناسکے اور ابرار احمد کا نشانہ بنے۔وقاص مقصود سات رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔محمد عامر ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اورابرار احمد نے تین، تین اور سمین گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی نے 63رنز بنائے ،کامران اکمل نے نو ،حیدر علی نے 16رنز بنائے۔