پی ایس ایل کے میچزمیں زیادہ سے زیادہ 90 رنزاسکورکیے۔فائل فوٹو
پی ایس ایل کے میچزمیں زیادہ سے زیادہ 90 رنزاسکورکیے۔فائل فوٹو

بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ کراچی کنگزکے کپتان نے پی ایس ایل میں 2017رنز بنا لیے ہیں ۔

ماضی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے بابراعظم اب کراچی کنگزکے کپتان ہیں ، بابر اعظم نے پی ایس ایل سال 2016سے لیکر پی ایس ایل سیزن سکس تک 57میچز کھیلے جن میں 55میں بلے بازی کے جوہر دکھائے اور8 میں ناٹ آئوٹ رہے ۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل کے میچزمیں زیادہ سے زیادہ 90  رنزاسکورکیے ، وہ کوئی سینچری نہ بنا سکے مگرانہوں نے 20فیفٹیز کر رہی ہیں،بابراعظم نے پی ایس ایل میں 213 چوکے اور35 چھکے لگائے ۔ بابر اعظم کا اوسط اسکور42.91 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 121.65 ہے ۔