غیر ملکی ٹیموں کوبھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔فائل فوٹو
غیر ملکی ٹیموں کوبھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔فائل فوٹو

تیسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس ملتوی

تیسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس عالمی وباکورونا وائرس کے پیش نظر دوسری بار بھی ملتوی کردی گئی۔

صدر پی سی ایف سید اظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث تمام کھیلوں کے پروگرامز کو ملتوی کردیاگیا ہے اور غیر ملکی ٹیموں کوبھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت کورونا صورتحال بہتر ہونے کے بعد تمام کھیلوں کے پروگرام سے متعلق نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔